2 اکتوبر 2012 - 20:30

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے،رات 12 بجے کے بعد سے خاتو ن سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے ،جن میں سے 2 افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا۔

ابنا: پولیس کے مطابق اولڈسٹی ایریا کے علاقے میں نیپئر روڈ پر رحمانیہ مسجد کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں ملیں،،جنھیں اغواء کرنے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔لسبیلہ کے علاقے میں پائپ فیکٹری کے واقع کچرا کنڈی کے قریب ایک شخص کی لاش ملی۔بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے شاہ محلے میں فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی،جبکہ قائد آباد کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔لیاری کے علاقے نیاء آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔لیاری میں ککری گراوٴنڈ کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص بھی رات گئے دوران علاج چل بسا۔

.......

/169